عالمی خبریں

آسٹریلیا کا وزیراعظم افغانستان سے انخلاء آپریشن میں متحدہ عرب امارات کے کردار کیلئے کافی مشکور ہے

خلیج اردو
04نومبر 2021
دبئی : آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اگست میں افغانستان بحران کے دوران آسٹریلیا کے انخلا میں مدد کی تھی اور 4,100 افراد کو وہاں سے باحفاظت نکالا ہے۔

موریسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ولی عہد شہزادے نے مجھ پر یہ بات بالکل واضح کر دی کہ ہمیں جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ ہماری مدد کیلئے موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کو اس وقت افغانستان سے نکالا گیا تھا ان کے علاوہ بھی بہت سے افراد کو آسٹریلیا لایا جارہا ہے۔

مسٹر پرائم منسٹر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کا مشکور ہے۔

اگست تک متحدہ عرب امارات نے تقریباً 40,000 افغان اور غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے نکالنے میں مدد کی تھی۔ ان افراد میں فرانس، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا، امریکہ، نیوزی لینڈ، لٹویا، اسپین اور میکسیکو کے شہری شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات اس انخلاء کے عمل کے دوران ان افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانےکیلئے اعلیٰ معیار کی رہائش، صفائی ستھرائی، صحت اور خوراک کی خدمات کی فراہمی یقینی بنایا۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button