عالمی خبریں

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں آسٹریلیا نے نیوی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : آئی سی سی ٹی ٹونٹی 2021 میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان کین ولیم سن نے 85 رنز کی شانداز اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف انیسویں اوورز میں مکمل کیا۔ مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں اسکورر
رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگ کا آغاز کیا۔ جب آسٹریلیا کا اسکور 15 پر پہنچا تو کپتان فنچ بولٹ کی گیند پر میچل کے ہاتھوں صرف پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

جب آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 107 رنز پر پہنچا تو ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

مچل مارش نے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button