عالمی خبریں

بحرین میں عام انتخابات کے بعد حکومتی سطح پر تبدیلی ،فرمانروا شاہ حمد نے ولی عہد کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

خلیج اردو
بحرین: بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ پیر تک نئی کابینہ تشکیل دیں۔

قبل ازیں شہزادہ سلمان نے پرانی کابینہ کا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے بادشاہ نے قبول کرلیا ہے۔کابینہ میں تبدیلی اس ماہ کے شروع میں بحرین میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد ہوئی ہے۔

بحرین میں عام انتخابات کے دن تمام ویب سائیٹس ہیک کیے گئے تھے جس کے بعد انتخابات کی شفافیت پر سوال کھڑے ہوئے تھے۔ ہیکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ظلم و زیادتی کی وجہ سے ویب سائیٹ ہیک کر لیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button