عالمی خبریں

پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر بنگلادیشی وزیر کا شدید ردعمل

خلیج اردو: پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر بنگلادیشی وزیر نے سخت ردعمل دیا ہے۔

بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن کا کہنا ہے کہ جب ہم پاکستانی پرچم دیکھتے ہیں تو ہمارے دل دہل جاتے ہیں، انہیں پریکٹس سیشن کے دوران جھنڈے کی کیا ضرورت ہے؟ اس کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔

بنگلادیشی وزیر مراد حسن کا کہنا تھا کہ میرے پاس پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن ہم ان کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران جھنڈا لہرانے کو قبول نہیں کرسکتے۔

مراد حسن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں پاکستان ٹیم کو ان کے جھنڈے کے ساتھ واپس ان کے ملک بھیج دینا چاہئیے کیونکہ اہم ایسے وقت میں اجازت نہیں دے سکتے جب ہم شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ منارہے ہوں اور جب ہم اپنی آزادی کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں۔

پاکستان ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے اور کل سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان ٹیم نے اتوار کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا جس دوران پاکستان کا جھنڈا بھی موجود تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button