عالمی خبریں

بل گیٹس اور ملینڈا کا شادی کے 27 سال بعد طلاق کا اعلان

خلیج اردو
04 مئی 2021
واشنگٹن : مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے شادی کے 27 سال بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کی امیر ترین جوڑوں میں شمار ہونے والی اس جوڑی جس کی دولت کا اندازہ 130 بلین ڈالر لگایا گیا ہے ، آخرکار دونوں کی شادی اختتام کو پہنچی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں بل غیٹس نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے پچھلے ستائیس سال ایک ساتھ رہ کر بہت سے اہم سماجی کام کیے اور تین بچوں کو بڑا کیا۔ ہم نے ایک فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی جس نے لوگوں کو صحت مند زندگیاں دیں۔

ہم فاؤنڈیشن کیلئے ایک ساتھ کام کریں گے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایک ساتھ مزید نہیں رہ سکتے۔ ہم ایک نئی زندگی کی شروعات کررہے ہیں اور اپنے پیارون اور رشتہ داروں سے کہا ہے کہ ہمیں اس کیلئے خلا چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button