عالمی خبریںکرنسی ایکسچینج

بٹ کوائن کی تاریخی اڑان ، ایک کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی

خلیج اردو
14 جنوری 2021
پیرس : معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 60 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ بٹ کوائن مسلسل اپنے ہی بنائے گئے ریکارڈ توڑنے والی کرنسی بن گئی ہے۔

بٹ کوائن کرپٹو کرنسی کی قدر گذشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا بڑھ چکی ہے۔ اسے کئی کمپنیوں نے اپنی ادائیگیوں کا ذریعہ بھی بنا لیا ہے۔

کرنسی کی قدر میں اس تازہ اضافے کی بڑی وجہ ماہرین کے نزدیک یہ ہے کہ امریکہ نے رواں ہفتے ایک سٹیمولس پیکیج کی منظوری دی ہے۔

بٹ کوائن کرپٹو کرنسی 2009 میں بنائی گئی تھی اور پہلے بھی کئی بار اس کی قیمت میں حیرت انگیز اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔ کئی بار اس کی قیمت کم بھی ہوئی ہے ۔ یہ 2017 میں پہلی بار ہیڈلائنز کی زینت بن گئی تھی ۔

فروری کے مہینے میں مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خرید لیے ہیں اور عندیہ دیا تھا کہ مستقبل میں وہ بٹ کوائن کے عوض گاڑیوں کی خرید و فروخت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ملٹی نیشنل ماسٹر کارڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگیوں کا ایک نیا نظام متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ بلیک راک بھی ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر غور کر رہی ہے۔

بٹ کوائن ایک ڈی سنٹرالائزڈ سسٹم سے ٹریڈ کرتی ہے جسے بلاک چین بھی کہا جاتا ہے۔ اس کیلئے کافی زیادہ کمپیوٹر پاور کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button