عالمی خبریں

کابل میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید

خلیج اردو: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکےکے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی شہید ہوگئے، دھماکا جمعے کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔

افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکردرہ میں مسجد کے اندر دھماکا کیا گیا۔

حکام کےمطابق دھماکےکے وقت مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی جاری تھی، دھماکے کے نتیجے میں 12 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہےکہ یہ وحشیانہ اقدام کابل انتظامیہ کے مذہبی مخالف جرائم کا ایک حصہ ہے ۔

طالبان اور افغان حکومت کی تین روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button