عالمی خبریں

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی میں 9 ملین درہم مالیت کا فارم ہاؤس خرید لیا۔

خلیج اردو: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے کرکٹر شوہر ویرات کوہلی اب ممبئی کے قریب علی باغ کے عالیشان علاقے میں آٹھ ایکڑ پر مشتمل فارم ہاؤس کے مالک بن گئے ہیں۔

یہ فارم ہاؤس علی باغ کے ایک گاؤں زراد کے قریب آٹھ ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اس فارم ہاوّس پر تقریباً 19.24 کروڑ روپے (192.4 ملین روپے، 8.8 ملین درہم) خرچ کیے ہیں۔

ای ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے سرکاری خزانے میں 1.15 کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔

ویرات کے بھائی وکاس کوہلی نے گنیش چترتھی سے ایک دن پہلے یہ لین دین مکمل کیا۔ کرکٹر اب دبئی میں ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے کھیل رہے ہیں۔

انوشکا اور ویرات نے چھ ماہ قبل اس جگہ کا دورہ کیا تھا لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ویرات علی باغ آکر ڈیل کو لاک نہیں کر سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button