عالمی خبریں

بھارتی اداکار پریش راول کی موت کی افواہ ، اداکار نے تردید کر دی

خلیج اردو
17 مئی 2021
ممبئی : بالی ووڈ کے نامور اداکار پریش راول نے اپنی موت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر شیئر ہوئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول دُنیا سے کوچ کرگئے ہیں جو اس قدر وائرل ہوئی کہ اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے۔

لیجنڈری اداکار پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ اس غلط فہمی کیلئے معذرت خواہ ہوں جس کے مطابق میں گزشتہ صبح 7 بجے انتقال کر گیا ہوں۔

مسٹر پریش راول نے سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کی موت کی خبر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button