عالمی خبریں

بریکنگ نیوز: فرانس میں ایک شخص کا چاکو سے چرچ پر حملہ، 3 افراد جاںبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

فرانس کے شہر نائس میں جمعرات کے روز ایک شخص نے چاکو سے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق حملہ نائس شہر میں ایک چرچ کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

نائس شہر کے میئر نے اس واقع کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ میئر کریسچیئن ایرسٹروسی نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ شہر میں نوٹر ڈیم کے قریب چرچ کے اندر یا باہر ہوا ہے اور پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے ذرائع مطابق ایک خاتون کا سر کاٹ دیا گیا ہے۔  اور ایک سیاست دان میئرین لی پین نے بھی حملہ آور کی جانب سے ایک خاتون کا سر کاٹے جانے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس مہینے کے آغاز میں ایک سکول ٹیچر کا بھی توہین رسالت کے الزام میں سر کاٹ دیا گیا تھا۔

ٹیچر کا سر کاٹنے والے حملہ آور کا تعلق چیچنیا سے تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ اس  نے استاد کو بیغمبر اسلام کے خاکے کلاس میں دیکھانے کی وجہ سے قتل کیا ہے۔

اور اس قتل کے بعد فرانس کے صدر سمیت دیگر کئی سیاست دانوں نے کارٹون دیکھانے کی حمایت کی ہے جس کے بعد سے مسلمانوں ممالک اور عوام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

تاہم، اس حالیہ حملے کی پیچھے کے مقاصد کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button