عالمی خبریں

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کام کیلئے برطانیہ کا لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان

خلیج اردو: برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان کردیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 15 لاکھ پاؤنڈ فراہم کرے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 900 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے اور امدادی فنڈ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونےکی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button