عالمی خبریں

برطانیہ نے خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری کردئیے

خلیج اردو : خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری کردیئے گئے ، ایک گولڈ بار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی قدیم سکہ ساز کمپنی رائل منٹ نے خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری کردیے۔

خالص سونے سے بنے ایک گولڈ بار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تین لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

مسلم کونسل کے عبدالعظیم احمد نے بتایا کہ خانہ کعبہ کے نقش والے گولڈ بار متعارف کرانے کے لیے برطانوی کمپنی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔

رائل منٹ کمپنی میں قیمتی دھاتوں کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈکی سکوں کے حوالے سے کہا کہ سکے بناتے وقت 1100 سالہ تاریخ کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے کاریگروں نے متبرک ترین مقام خانہ کعبہ کی خوبصورت شبیہہ والے گولڈ بار تیار کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button