عالمی خبریں

کینیڈا کا پاکستان سیلاب متاثرین کیلئے 20 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

خلیج اردو: کینیڈا، جو اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) کا بھی عطیہ دہندہ ہے اس نے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے 20 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری خدمات جلد از جلد فراہم کرنے کے لیے یو این سی ای آر ایف کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری طرح ملک بھر کے عوام پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے بارے میں فکرمند ہیں‘۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ’پاکستان میں سیلاب کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، ہمیں صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ہم پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے‘۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button