عالمی خبریں

احتجاج کا حق ہے لیکن لوگوں کو یرغمال بنانے کا نہیں ، ٹرک ریلی میں 23 افراد گرفتار ، 1,300 کو ٹکٹ جاری

خلیج اردو
اوٹاوا : کنیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں جاری ٹرک ریلی کے خلاف حکام کا کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ اب تک تئیس گرفتاریاں ہوئیں ہیں جبکہ 1,300 ٹکٹوں کو جاری کیا گیا ہے۔

میونسپل پولیس سروس کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت تو ہے لیکن شہر کو یرغمال بنانے کی نہیں۔

اوٹاوا پولیس سروس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ گرفتار افراد کو فوجداری الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان الزامات میں گرفتاری کے وقت مزاحمت ، بدتمیزی ، پولیس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور کار سرکار میں مداخلت ہے۔

پولیس نے 1,300 ٹکٹ جاری کیے ہیں جو شور مچانے ، آتش بازی کرنے اور لال بتی کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ مقامی حکام نے قانون نافز کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی ہے کہ صورت حال سے نمٹنے میں ان کی مدد کریں۔

حکام نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ 300 کنیڈین رویل پولیس تعینات کی ہے۔

حکام مخالف یہ احتجاج ویکسین مینڈیٹ کے کلاف ہے جس پر جسٹن ٹروڈیو کی پالیسی کی مخالفت کی جاری ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم ٹروڈیو نے بتایا تھا کہ احتجاج شہریوں کا حق ہے تاہم شہریوں اور سرکار کے معاملات میں خلل ڈالنے کو بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button