عالمی خبریں

پریس میں ایک کار کیفے میں جا گھسی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

پیرس کے مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات پیرس کے ایک کیفے کے ٹیرس میں گاڑی جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس نے سڑک کو سیل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

لی پیرسین اور بی ایم ایف ٹی وی کا پولیس کا ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حادثہ پیرس کی 17 ڈسٹرکٹ میں واقع ایک آؤٹ ڈور کیفے پر پیش آیا۔

میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واقعہ حادثاتی طور پر ہونےکے امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جبک پولیس نے ٹوئیٹر پر عوام سے جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button