عالمی خبریں

چین نے دنیا کےسب سے بڑے اور جدید ترین ٹھوس ایندھن راکٹ انجن کا تجربہ کرلیا

خلیج اردو: چینی میڈیا کےمطابق چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (CASC) نے بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ روز پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے اور تکنیکی طور پر جدید ترین ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن (solid fuel) کا تجربہ کیا ہے۔

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق اس راکٹ کا 3.5 میٹر چوڑا انجن 500 ٹن طاقت پیدا کر سکتا ہے۔

یہ راکٹ نقل و حرکت میں آسانی اور فوری لانچ کرنے کی صلاحیت کے باعث پر میزائل یا دیگر سامان فوجی پلیٹ فارم پر پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button