عالمی خبریں

چین نے 10 منزلہ عمارت ایک دن میں تعمیر کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

خلیج اردو آن لائن:

چین نے 10 منزلہ عمارت صرف 28 گھنٹوں میں تعمیر کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ عمارت کی تعمیر کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

در اصل اس عمارت کی ہر منزل میں بنائے جانے والے کمرے اور دیگر حصے ایک فیکٹری میں تعمیر کیے گئے تھے اور بعد میں ان کمروں کو ٹرکوں کی مدد سے عمارت کی جگہ پر پہنچایا گیا۔

جب عمارت کے تمام حصے عمارت کی تعمیر کی جگہ پہنچ گئے تو اس کے بعد تمام حصوں کو ترتیب کے ساتھ نیٹ اور بولٹوں کی مدد سے جوڑ دیا گیا۔ چین کی برانڈ گروپ نامی کمپنی ایسی تعمیرات کرنے میں مشہور ہے اور وہ ماضی میں بھی ایسی عمارتیں تعمیر کر چکی ہے۔

اس سے پہلے برانڈ گروپ متعدد ہسپتال، ہوٹل اور رہائشی عمارتیں ایسے ہی تعمیر کر چکا۔ اس عمارت کو تعمیر کرنے میں 28 گھنٹے اور 45 منٹ لگے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button