عالمی خبریںکالم

تہاڑ جیل میں پھانسی گھاٹ کی صفائی شروع

خلیج اردو: تہاڑ جیل دہلی میں پھانسی گھاٹ کی صفائی شروع ہو چکی ہے ،کل یاسین ملک کو پروانہ شہادت ہاتھ میں تھمایا جائے گا اور غالب امکان ہے کہ بغیر انتظار کئے خلعت شہادت پہنا دی جائے گی ، مجھے یاسین ملک کی قسمت پر رشک آتا ہے جس نے سیکولرازم کا جنازہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہندوستان کا ننگا جنازہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ملک چاہتے تو دہلی میں کار کوٹھی لے سکتے تھے ،کشمیر میں بادشاہت حاصل کر سکتے تھے مگر انہوں نے شہادت کا جام پینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کل کا سورج ان کی عظیم کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا-

میں نے ہمیشہ جے کے ایل ایف والوں سے یہی کہا ہے کہ تمہارا خیال ہے کہ ہم سیکولر کشمیر خودمختاری کی شکل میں دیکھیں گے مگر کشمیر میں رہنے والے ہندو ، سکھ ،بدھ مت کبھی تمہیں تسلیم نہیں کریں گے وہ تمہیں مسلمان خیال کر کے نفرت کرتے رہیں گے ،آپ سیکولرازم کے نعرے لگائیں ،شوق سے لگائیں مگر جموں کا کوئی ایک ہندو آپ کے ساتھ نہیں چلے گا ، آج جے کے ایل ایف کی قیادت آنکھیں کھول کر دیکھ لے یاسین ملک کا درد صرف مسلمانوں کو ہے ،آنسو مسلمانوں کے بہہ رہے ہیں ،دعائیں مسلمان کر رہے ہیں ،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button