عالمی خبریں

بھارت: داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلمان پولیس اہلکار معطل

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ریاست اترپردیش پولیس کے سب انسپکٹر اتنصار علی محض اس لیے معطل کر پولیس لائن بھیج دیا گیا کہ اس نے بغٰیر اجازت داڑھی رکھ لی تھی۔

معطل کیے جانے سے پہلے علی کو تین بار وارننگ دی گئی تھی کہ یا تو وہ داڑھی منڈوا دے یا اس کی اجازت لے۔

تاہم، پولیس اہلکار نے داڑھی بڑھانے کے لیے اجازت طلب نہیں کی اور بغیر اجازت کے ہی داڑھی بڑھاتا رہا۔

بھگپت کے سپریٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک سنگھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس رولز کے مطابق صرف سکھوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت اور ان کے علاوہ دیگر پولیس اہلکاروں کلین شیو کروانی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "اگر کوئی پولیس اہلکار داڑھی بڑھانا چاہتا ہے تو وہ اجازت طلب کر سکتا ہے۔ لیکن انتصار علی نے کہنے کے باوجود اجازت طلب نہیں کی”۔

تاہم، انتصار نے نیوز رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے داڑھی کی اجازت طلب کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن اسے کوئی جواب نہیں ملا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button