عالمی خبریں

مونا لیزا کی پینٹنگ کی کاپی 2 اشاریہ 9 ملین یورو میں نیلام

 

 

خلیج اردو آن لائن:

مشہور پینٹر لیونارڈو ڈاونچی کی 17ویں صدی میں مونا لیزا کی بنائی جانی والی پینٹنگ کی کاپی پیرس کے کرسٹی نیلام گھر میں 2 اشاریہ 9 ملین یورو کی ریکارڈ قیمت میں فروخت۔

تاہم، اس نیلامی کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو گرہوں میں بٹ گئے۔ کچھ کی رائے میں ایسی پینٹنگ کی کاپی خریدانا پیسوں کا زیاع ہے۔ جبکہ آرٹ سے محبت کرنے والے صارفین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو اے کاپی بھی ملے تو آپ کو خرید لینی چاہیے۔ کیونکہ اس کا تعلق پسند سے ہے۔

جبکہ پینٹنگ ایک مالک کا کہنا تھا کہ اس نے 1950 میں جو پینٹنگ خریدی تھی وہ اصلی تھی۔ جبکہ آج فروخت ہونے والی کاپی پیرس کے لوور میوزیم میں لٹکائی گئیں مونا لیزا کی پینٹنگز کی متعدد کاپیوں میں سے ایک ہے۔

نیلام گھر کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ "یہ حیران کن ہے۔ مونا لیزا کی پینٹنگ کی کاپی کا اس قیمت پر فروخت ہونا ایک ریکارڈ ہے”۔

تاہم، لوور میوزیم میں موجود مونا لیزا کی اصل پینٹنگ برائے فروخت نہیں ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button