عالمی خبریں

کورونا کے باعث سفری پابندیاں:نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین شیڈیول ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی گئی

خلیج اردو

ویلنگٹن:آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کو کورونا کے خطرات کے پیش نظر نیوزی لینڈٰ کی جانب سے سرحد بند کرنے اور سفری پابندیاں عائد کرنے کے باعث ملتوی کر دی گئی۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز اگلے ماہ نیوزی لینڈ میں کھیلی جانی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا جس میں متفقہ طور پر ٹی 20 سیریز کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے انکے موقف کو سمجھا اور سیریز ملتوی کرنے پر رضامند ہوئے کیونکہ پابندیوں کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم کیلئے نیوزی لینڈ کا سفر کرنا مشکل تھا۔

کرکٹ اسٹریلیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بوڈ نے سریز کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی تاہم حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں اور قرنطینہ کی شرائط میں سختیوں کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

آسٹریلیا اور نیوز لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین مختصر فارمیٹ کے تین میچز نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں میں تبدیلی کے بعد شیڈیول کئے گئے تاہم اب اچانک حکومت نے ایک بار پھر پابندیوں میں سختی کا اعلان کردیا جس کے بعد سیریز کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button