عالمی خبریں

پیزا ڈلیوری بوائے کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 72 فیملیز کو خود کو قرنطین کرنے ہدایت کی گئی ہے-

ڈیلیوری بوائے کا علاج جاری ہے ، جبکہ دوسرے افراد جو اس کے کنٹیکٹ میں آئے تھے ، روزانہ کی بنیاد پر ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔

جنوبی دہلی کے ضلعی مجسٹریٹ نے بدھ کے روز بتایا کہ مشہور پیزا چین سے وابستہ ڈلیوری بوائے کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 72 فیملیز کو خود کو قرنطین کرنے ہدایت کی گئی ہے-

ڈی ایم بی ایم کے مطابق مالویہ نگر علاقہ میں مشہور پیزا چین کے ڈلیوری بوائے مشرا کا منگل کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، جس کے بعد حکام نے فوری طور پراس کے 16 ساتھیوں کو قرنطین کرنے کا فیصلہ کیا۔ آؤٹ لٹ کے ذریعہ کھانا پہنچانے والے ہر مکان کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک تفصیلی ٹریل تیار کی گئی۔

"ہمیں پتہ چلا ہے آؤٹ لٹ سے 72 گھروں میں ڈلیوری کی گئی ہے اور اس وجہ سے ہر ایک کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو قرنطین کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ انہوں نے ڈلیوری کے دوران تمام ڈلیوری بوائز کو ماسک استعمال کرنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر تمام افراد کو قرنطین کرنے کا فیصلہ ‘ضروری’ تھا۔

اس آؤٹ لٹ سے کچھ آرڈر فوڈ ڈلیوری کمپنینٹ زوماتو کے توسط سے بھی کیے گئے تھے ، جس میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ،ڈلیوری بوائے کے تمام ساتھیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے سب کے ٹیسٹ منفی آئیں تھے -ریستوراں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام کام کو معطل کردیا ہے۔

Source : Khaleej Times
16 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button