عالمی خبریں

چین میں کورونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ-

چین میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 82،735 تک پہنچ گئی۔

اتوار کو شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ، چین کے قومی صحت کمیشن نے 18 اپریل کو تصدیق شدہ 16 کورونا وائرس کیسوں کی اطلاع دی ، جو 17 مارچ کے بعد سے کیسز کی سب سے کم تعداد ہے –

9 کیسز امپورٹڈ ہیں ،باقی 7 تصدیق شدہ کیس مقامی منتقلی کے ہیں-
نئے دریافت کردہ اسیمپوٹومیٹک کیسز 44 ہیں۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق ، تین کیسز امپورٹڈ ہیں-

اس میں کہا گیا ہے کہ کسی نئی اموات کی اطلاع نہیں ملی۔

چین میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 82،735 تک پہنچ گئی ، جب کہ وائرس سے اموات کی کل تعداد 4،632 ہے۔

Source : Khaleej Times
19 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button