عالمی خبریں

کورونا وائرس :سوئٹزرلینڈ کا اپنے مشہور پہاڑ پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا لہرا کر یکجہتی کا اظہار-

سوئٹزرلینڈ کے ایک گاؤں نے ان تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی اظہار کیا ہے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ، ہر رات سوئٹزرلینڈ کے مشہور پہاڑ میٹر ہورن پر مختلف سیمبولز پیش کیے جا رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے ایک پہاڑی گاؤں زرمت کے لوگ چاہتے تھے کہ یہ روشنیاں امید کی علامت ہوں۔ یہ گاؤں ان تمام لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہا ہے جو اس وقت پریشانی کا شکار ہیں- اور یہ اس بحران پر قابو پانے میں مدد کرنے والے ہر شخص کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

17 اپریل 2020 کی رات کو یہ پروجیکشن متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو اس پیغام کے ساتھ وقف کیا گیا تھا ، "بہت سے ممالک کورونا وائرس کے وباء کا شکار ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کے عوام کو امید اور طاقت دیتے ہیں-مل کر ہم اس بحران پر قابو پالیں گے۔ لہذا ہم نے میٹر ہورن پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا پیش کیا ہے ، جس کا سائز ایک ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس نشان سے تمام لوگوں کو بحران پر قابو پانے کی امید اور ہمت ملے گی۔

Source : Khaleej Times
19 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button