عالمی خبریں

‘عالمی سطح پر کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 380،000 سے تجاوز کر گئی-

بدھ کو سرکاری ذرائع کے مطابق ، رواں دسمبر میں چین میں پہلی بار اس وباء کا آغاز ہونے کے بعد سے کورونا وائرس سے کم از کم 382،016 افراد کی اموات ہوئی ہے-

کم سے کم 196 ممالک میں کورونا وائرس کے 6،440،940 کیسز درج ہوئے ہیں۔ صحتیابیوں کی تعداد 2،768،700 ہے-

اے ایف پی (AFP) کے ذریعہ قومی حکام سے جمع کردہ ڈیٹا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ، ناول کورونا وائرس سے کم از کم 382،016 افراد کی اموات ہوئی ہے-

بہت سے ممالک صرف علامتی کیسز یا انتہائی سنگین نوعیت کے کیسز کی جانچ کر رہے ہیں۔

منگل کو دنیا بھر میں 4،753 نئی اموات اور 120،242 نئے کیس درج ہوئے ہیں-

سب سے زیادہ اموات برازیل میں 1،262 ہوئیں امریکہ میں 1،052 اور میکسیکو میں 470 اموات ہوئیں-

امریکہ 1،841،471 کیسز اور 106،696 اموات کے ساتھ بدترین متاثر ملک ہے۔

امریکہ کے بعد ، سب سے زیادہ متاثر ملک برطانیہ میں 279،856 کیسز اور 39،728 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں ،
اٹلی میں 233،836 کیسز اور 33،601 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں ،برازیل میں 31،199 اموات اور 555،383 کیسز اور فرانس میں 188،674 کیسز اور 29،021 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں-

چین – ہانگ کانگ اور مکاؤ میں اب تک 4،634 اموات اور 83،021 انفیکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ صحتیابیوں کی تعداد 78،314 ہے-

مجموعی طور پر یورپ میں 2،201،170 کیسز اور 180،875 اموا ت ریکارڈ ہوئیں ہیں۔ امریکہ اور کینیڈا میں 1،933،881 کیسز اور 114،154 اموات ہیں۔ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں 1،104،571 کیسز اور 55،010 اموات؛
ایشیاء میں 598،331 کیسز اور 17،391 اموات؛ مشرق وسطی میں 434،110 کیسز اور 9،900 اموات؛افریقہ میں 160،282 کیسز اور 4،555 اموات؛ اور اوشیانا میں 131 اموات 8،599 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Source : Khaleej Times
4 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button