عالمی خبریں

امریکی عدالت کی بائیڈن انتظامیہ کی کمپنی ملازمین پر کورونا ویکسینیشن کی پابندی معطل

خلیج اردو: امریکی عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔

نیو آرلینز کے فیڈرل اپیلز کورٹ نے یہ فیصلہ اسٹے گروپ آف بزنسز ، مذہبی گروہوں اور مختلف ریاستوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا اور بائیڈن انتظامیہ سے پیر تک اس حوالے سے مؤقف بھی طلب کر لیا ہے۔

حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر کرنے والوں میں 5 ری پبلکن اکثریتی ریاستیں ( ٹیکساس، لوز انیا، جنوبی کیرولینا،یوٹاہ اور مسی سپی) شامل ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ 100 سے زائد ملازمین کی حامل کمپنیوں پر پابندی لگانا چاہتی ہےکہ وہ کورونا ویکسین لازمی طورپر لگوائیں تاکہ ملک میں لاکھوں افراد ویکسین لگواسکیں۔

تاہم عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی اور اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملےمیں آئینی مسائل ہیں، مزیدکارروائی تک اس پرعمل معطل رہےگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button