عالمی خبریں

چین میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی تین گھریلو بلیوں کو مار دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

چین کے مقامی میڈیا کے مطابق شمالی چین کے ایک شہر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی تین گھریلو بلیوں کو مار دیا گیا۔

بیجنگ نیوز آن لائن کے مطابق ہربن شہر کے حکام کا کہنا ہے بلیوں کی جان اس لیے لی گئی کیونکہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد انکا علاج دستیاب نہیں تھا۔ لہذا خطرہ تھا کہ وہ بلیاں اپنے مالک اور اس رہائشی عمارت کے دیگر رہائشیوں کو خطرے میں ڈال سکتی تھیں۔

بلیوں کی مالک 21 ستمبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئی۔ جس کے بعد اس نے بلیوں کے لیے کھانا اور پانی رکھ کر خود کو قرنطینہ کر لیا۔ اسی دوران ایک کمیونٹی ورکر نے بلیوں کے ٹیسٹ کروائے جو دو بار مثبت آئے۔

بلیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مالکن کی آن لائن اپیل کے باوجود منگل کی صبح بلیوں کو مار دیا گیا۔

بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارے (سی ڈی سی) کے مطابق جانوروں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بہت کم ہیں۔ تاہم، انسانوں سے جانوروں کو کورونا وائرس ہونے کے امکانات ضرور موجود ہیں وہ بھی کلوز کانٹیکٹ کی صورت میں۔

سی ڈی سی کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنے پالتو جانوروں اور دیگر جانوروں کے پاس جانے سے پرہیز کریں۔ تاہم، وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے ابھی تک کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button