عالمی خبریں

آسٹریلیا نے مشروط طور پر اپنے بارڈر کو مکمل طور پر کھول دیا

خلیج اردو
کینبرا : آسٹریلیا نے اپنے بارڈر مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کیلئے اپنے بارڈر کھول دیئے ہیں۔ اکیس فروری سے ان ویزہ ہولڈرز کیلئے جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں، ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

کرونا وائرس کی وجہ سے بارڈر کو بند کیا گیا تھا تاکہ وائرس مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

ایک میڈیا پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ اگر آپ نے دونوں ویکسین لگوائے ہیں تو آپ کو ملک میں داخلے پر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

آسٹریلیا گزشتہ سال کے اواخر سے بین الاقوامی طلباء اور بیک پیکرز اور ہنرمند مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کیلئے ایک کنٹرولڈ سرحد کو دوبارہ کھولنے کیلئے کوشاں رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button