عالمی خبریں

بحرین نے اپنی تمام آبادی کو کورونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی پر اس اعلان کے متعلق خبر جعمرات کے روز شائع ہوئی۔ جس میں بتایا گیا ہےکہ سلطنت بحرین کے اندر موجود تمام رہائشیوں اور شہریوں کو کورونا ویکسین کی مفت لگائی جائے گی۔

تاہم، اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کس کمپنی کی ویکسین استعمال کی جائے گی۔

بحرین نے 18 سال تک اور اس زائد عمر کے تمام افراد کو 27 مختلف مقامات پر ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کے تحت بحرین یومیہ 10 ہزار افراد کو ویکسین لگائے گا۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ پہلے بحرین کی جانب سے اعلان کیا تھا کہ وہ یو اے ای کے بعد فائزر ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر مںظور کرنے والا دوسرا ملک بن  گیا ہے۔

اور اس سے پہلے بحرین چین کی کمپنی سینو فارم کو ایمرجنسی استعمال کے لیے منظور کر چکا ہے۔  اور اس ویکسین کو 6 ہزار لوگوں کو لگا چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات بھی سینو فارم کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو 86 فیصد موثر قرار دے چکا ہے۔ اور ان نتائج کے ساتھ ہی ملک بھر میں عام عوام کو ویکسین لگانے کے لیے مںظور کر لیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button