عالمی خبریںلائف سٹائل

جیمز بانڈ فلم کے لیے اسٹنٹ مین کا کردار ادا کرنے والے ریمی جولین کورونا وائرس سے جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

فرانس کے مشہور اور بڑے اسٹںٹ مین میں سے ایک ریمی جولین جمعرات کے روز کورونا وائرس سے جانبحق ہوگئے۔

ریمی جولین نے جمیز بانڈ سیریز کی متعدد فلموں میں بطور اسٹںٹ مین کام کر چکے تھے۔

ریمی 90 سال کی عمر میں جانبحق ہوئے۔

1400 سے زائد فلموں اور ٹی وی کمرشلوں میں کام کرنے والے ریمی کورونا وائرس کے باعث جنوری کے آغاز سے انتہائی گہداشت میں داخل تھے۔

ریمی کے ایک رشتہ دار نے نجی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "جو ہونا طے تھا وہ ہوگیا، ریمی جمعرات کی شام ہمیں چھوڑ گئے۔ اس بات کے امکانات موجود تھے کیونکہ وہ مصنوعی سانس کی مشین پر تھے”۔

ریمی فرانس کے شہری مونٹاگرس کے قریب واقع سی پوئے شہر میں 1930 میں پیدا ہوئے۔

موٹر کراس چیمیئن رہنے والے ریمی نے 1964 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا اور ان گنت مشہور فلموں میں اسٹنٹ مین کا کردار ادا کیا۔ جس میں جیمز بانڈ سیریز کی بھی متعدد فلمیں شامل ہیں۔

اپنے 50 سال کریئر کے دوران میں ریمی نے متعدد خوفناک اسٹںٹ کیے جن میں ہیلی کاپٹر کے ساتھ سیڑھی پر لٹکنا، گاڑٰیوں کے حادثات اور دیگر کئی اسٹںٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹںٹ مین کا کام فلم میں فلم کے اصل ہیرو کی جگہ پر اسٹںٹ (یعنی کرتب، یا لڑائی، یا کسی حادثے) کرنا ہوتا ہے۔

ریمی نے بھی جیمز بانڈ فلم کے اسٹار شان کونری کی جگہ پر بھی اسٹںٹ مین کا کردار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button