عالمی خبریں

عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر لگائی گئی سفری پابندیوں میں توسیع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

عمان نیوز ایجنسی کے مطابق عمان نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ مصر اور فلپائن سے آنے والی پروازوں کے ملک میں داخلے کو معطل کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق 7 مئی کو صبح 9 بجے سے ہوگا۔

مزید برآں، عمانی حکومت نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سوڈان ، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائیجیریا، تنزانیہ، گھانا، گیانا، سیرا لیون، ایتھوپیا، اور برطانیہ، سے آںے والے مسافروں پر بھی تاحکم ثانی سفری پابندی لگا دی ہے۔

عمانی حکام نے مزید کہا ہے کہ عمان میں داخلے سے پہلے 14 دنوں میں ان دو ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی ملک میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔ تاہم، عمانی شہری، سفارت کار، ہیلتھ ورکرز اور انکے خاندان کے افراد کو اس پابندی سے استشنی دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button