عالمی خبریں

کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر کا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت کے لیے امریکی حکام سے رجوع

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی نے ویکسین کے فیز تھری کے نتائج آنے کے بعد امریکی حکام سے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت طلب کر لی ہے۔

فائز کی جانب سے جمعے کے روز کہا گیا ہے کہ وہ امریکی حکام سے درخواست کر رہے ہیں کہ ویکسین کے ایمر جنسی استعمال کی اجازت دی جائے۔ فائز کا کہنا تھا کہ وہ پیداوار شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے اگلے مہینے تک ویکسین کی محدود خوراکیں فراہم کر پائیں گے۔

فائز کی جانب سے یہ اعلان ویکسین کے فیز تھری کی آزمائش کے نتائج آںے کے بعد کیا گیا ہے۔ ان تنائج میں فائز کی جانب سے سے اعلان دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکی ویکسین کورونا کے خلاف 95 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین کے موثر ہونے اور محفوظ ہونے کا مطلب ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے اس ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی دی جانی چاہیے۔

جمعے کے روز ایف ڈی اے کو درخواست جمع کروانے کے بعد فائز یورپ اور یو کے میں بھی اس طرز کی درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فائز کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کی درخواست کے بعد امریکہ متعدی بیماریوں سے سب بڑے ماہر ڈاکٹر فوچی کا کہنا تھا کہ "مدد پہنچنے والی ہے لیکن ہمیں ماسک استعمال کرنا بند نہیں کرنا چاہیے”۔

تاہم، فائز کی جانب سے درخواست کے بعد اب ایف ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے اس بات کا تعین کریں گے کہ ویکسین کے استعمال کی اجازت کب دینی ہے اور ویکسین کے استعمال کے پراسیس کو کیسے چلانا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button