عالمی خبریں

کووڈ ہیلتھ ایمرجنسی جلد ختم ہو سکتی ہے- عالمی ادارہ صحت

خلیج اردو: عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور ہسپتالوں میں پیدا ہونے والی صحت کی ہنگامی صورتحال اس سال ختم ہو سکتی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہنگامی حالات کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان نے ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام ویکسین کی عدم مساوات پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور ہسپتالوں میں پیدا ہونے والی صحت کی ہنگامی صورتحال اس سال ختم ہو سکتی ہے اگر ویکسینیشن اور ادویات میں بڑی عدم مساوات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ہو سکتا ہے ہم کبھی بھی وائرس کو ختم نہ کر سکیں کیونکہ اس طرح کے وبائی وائرس ماحولیاتی نظام کا حصہ بن جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وائرس سے انسانوں کو اتنا نقصان نہیں ہو گا، جتنا پہلی مرتبہ اس کے پھیلاؤ سے ہوا تھا ماہرین کے مطابق اس کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے انسانوں میں پیدا ہونے والی جسمانی مدافعت بڑھ رہی ہے اور اس وائرس سے نجات کا واحد حل یہی ہے کہ عالمی سطح پر جتنے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ممکن ہو لگائی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button