عالمی خبریں

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ، صورتحال مزید خراب ہونے کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت میں کورونا کیسز اور اموات میں خوفناک رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس بحران کے ٹلنے کی فل حال کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ اور بھارت کے ماہرین صحت خبردار کر رہے ہیں کہ آنے والے ہفتے بھارت کے لیے مزید خوفناک ہو سکتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز بھارت میں کورونا کے کل کیسز 20 ملین سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ اموات 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 3 لاکھ 57 ہزار 229 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3449 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

جبکہ بھارت میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی کل تعداد 34 لاکھ 47 ہزار 133 ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ فروری سے ہونا شروع ہوا ہے۔ جس کی بڑی وجہ کورونا کی نئی قسم اور بھارتی حکومت کی جانب سے ہندو مذہب کے تہواروں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اجتماعات کی اجازت دینے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اور اس وقت بھارت میں کورونا کیسز دنیا میں سب سے زیادہ رفتار کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبا جلد ختم ہونے والی نہیں ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button