عالمی خبریں

بھارت میں حجاب کے حمایت یافتہ مسلمانوں کے خلاف کریڈ ڈاؤن، نمائندہ تنظیم پاپولر فرنٹ کے 100 کارکنان گرفتار، مزید کیلئے چھاپے

خلیج اردو

نئی دہلی : بھارت میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم پاپولر فرنٹ ااف انڈیا کے کارکنوں کےخلاف کریک ڈاون جاری ہے اور ملک بھرسے تنظیم کے 100 سے زائد مسلم رہنما گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھاپے دلی، کرناٹک، اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو سمیت15 ریاستوں میں مارے گئے۔

 

بھارت میں حجاب پرپابندی کےخلاف پاپولرفرنٹ نے مہم چلانے میں اہم کرداراداکیاتھا۔بھارتی  وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں نےملک گیر کارروائی کی نگرانی کی۔

 

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردی کے لیے فنڈ جمع کرنے، تربیتی کیمپ لگانے میں ملوث ہیں جبکہ پاپولر فرنٹ  کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button