عالمی خبریں

ایرانی صدر کا احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا اشارہ، ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

خلیج اردو: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مہسا امینی احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دے دیا کیونکہ مظاہرین پر تشدد سے ہلاکتیں 50 ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پولیس حراست میں دوشیزہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں مزید شدت آ نے سے ۵۰ مظاہرین تشدد سے ہلا ک ہوگئے ہیں، جبکہ گوئیلان صوبے میں 60 خواتین سمیت مزید ساڑھے سات سو مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مظاہروں کو فساد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین فسادی ہیں، ان سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button