عالمی خبریں

بنگلادیش میں خواتین کیلئے ساحل کا حصہ مختص کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں واپس

خلیج اردو: رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنگلادیشی حکومت نے کاکس بازار شہر میں 150 میٹر کا علاقہ خواتین اور بچوں کیلئے مختص کیا تھا جہاں مردوں کے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین کی درخواست پر ساحلی علاقے کو مختص کیا گیا تھا جبکہ درخواست میں خواتین کا کہنا تھاکہ ساحل پر جم غفیر میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں لہٰذا علیحدہ سے علاقہ مختص کیا جائے۔

تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حکومت نے فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا۔

کاکس بازار دنیا کا طویل ترین قدرتی ساحل ہے جو 120 کلومیٹرکے علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور یہ بنگلادیش کا مقبول سیاحتی مقام ہے جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button