عالمی خبریں

کابل شہر پر ڈرون حملے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان کا اعلامیہ جاری

خلیج اردو: کابل شہر پر ڈرون حملے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کیمطابق نئے ہجری قمری سال کے دوسرے روز کابل میں ایک رہائشی گھر پر فضائی حملہ کیا گیا۔ ابتدا میں واقعے کی نوعیت واضح نہ ہوسکی، لیکن امارت اسلامیہ کے سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں نے واقعے کی تحقیقات کیں اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ حملہ امریکی ڈرون طیاروں نے کیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ حملہ جس بہانے سے بھی کیا گیا ہو امارت اسلامیہ افغانستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے بین الاقوامی اصولوں اور دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔

اس طرح کے واقعات گذشتہ بیس سالہ دور کے ناکام تجربات کا تکرار ہے جو افغانستان اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے مفادات کے خلاف ہے۔

اس طرح کے واقعات کا تکرار امن کے موجودہ مواقع کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button