عالمی خبریں

ڈیلٹا وائرس تیزی سے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نشانہ بناتا ہے ، عالمی ادارہ صحت

خلیج اردو: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےخدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کہ ڈیلٹا ویریئنٹ مراکش سے پاکستان تک تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے جاری بیان کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم نے اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو تیزی سے نشانہ بناتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چار ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیلٹا ویریئنٹ 132 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button