عالمی خبریں

پاکستان میں سیلاب سے تباہی، انگلش کرکٹ بورڈ کی بھی امداد کی اپیل

خلیج اردو: پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی امداد کی اپیل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ای سی بی کی جانب سے لکھا گیا کہ ہماری دلی ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،

برطانوی بورڈ نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔قبل ازیں دونوں بورڈز نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سیلاب سے پاکستان کو اب تک 4 بلین ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button