عالمی خبریں

ڈاکٹر سرجری کے دوران ویڈیو کال کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوگیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کیلیفورنیا میں ایک ڈاکٹر آپریشن تھیئٹر میں سرجری کے دوران اپنی ایک پیشی کے لیے ویڈیو کال کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوگیا۔ کیلیفورنیا میڈٰکل بورڈ کا اس معاملے لی تفیش کا اعلان۔

ڈاکٹر سکاٹ گرین پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث مقدمہ چل رہا تھا جس کی سماعت کورونا وبا کے باعث آن لائن یعنی ویڈیو کال کے ذریعے رکھی گئی تھی۔ لیکن جب سماعت کے لیے ڈکٹر گرین کے ساتھ ویڈیو کال شروع کی گئی تو ڈاکٹر گرین سرجری کے لباس ملبوس اسکرین پر نمودار ہوئے۔

ڈاکٹر گرین ایک پلاسٹک سرجن ہیں عدالت میں سماعت کے وقت وہ کسی مریض کے ساتھ آپریشن روم میں موجود تھے  اور انکے پیچھے میڈٰیکل مشینیں چلنے کی آوازیں بھی آ رہی تھیں۔

عدالت کے کلرک کے ڈاکٹر گرین سے پوچھا کہ آیا وہ مقدمے کے لیے تیار ہیں تو ڈاکٹر گرین کا کہنا تھا جی ہاں وہ بلکل تیار ہیں۔ ڈاکٹر گرین سے جب پوچھا گیا کہ وہ آپریشن روم میں ہیں تو انکا کہنا تھا کہ جی ہاں ہو آپریشن روم میں ہیں۔

جس پر عدالت کے کلرک کے ڈاکٹر کو یاد دلایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ٹرائل لائیو دیکھائے جاتے ہیں لہذا ہمارا ٹرائل بھی لائیو دیکھایا جا رہا ہے۔ جس پر ڈاکٹر گرین نے کہا وہ سمجھ گئے ہیں اور اپنا سر نیچے کر کے کچھ کام کرتے رہے اور کورٹ کمشنر گیری لنک کے آںے کا انتظار کرتے رہے۔

لیکن جب کورٹ کمشنر عدالت میں آئے تو انہوں نے سرجن کو سماعت کے ساتھ سرجری کرتے دیکھا تو انہوں نے سماعت روکنے کا فیصلہ کیا۔ جس پر انہوں نے ڈاکٹر گرین سے کہا کہ وہ اپنے ٹرائل کے لیے کوئی اور تاریخ رکھ لیں جس دن وہ کسی مریض کی سرجری نہ کر رہے ہوں۔

جس پر ڈاکٹر گرین معافی مانگی اور عدالت کو سمجھانے کی کوشش، لیکن کمشنر لنک نے ڈاکٹر کو ٹوکتے ہوئے کہا۔ ہم لوگوں کو صحت مند رکھنا چاہتے، ہم انہیں زندہ رکھنا چاہتےہیں، اور یہ سب سے زیادہ اہم ہے۔

تاہم، کیلیفورنیا میڈٰکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کرے گا اور یقینی بنائے گا کہ ڈاکٹر مریضوں کے علاج کے دوران معیاری رویہ اپنائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button