عالمی خبریں

ڈرنا منع ہے: یہ کمپنی 13 ڈراؤنی فلمیں دیکھنے والے رضاکار کو 4700 درہم ادا کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ ڈراؤنی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے کیش انعام جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ امریکہ کی ایک کمپنی  اکتوبر میں منتخب کردہ رضاکاروں کو 13 ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کا 1300 ڈالر یعنی تقریبا 4700 درہم دے گی۔

فنانس بز نامی کمپنی ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے دل کی دھڑکن کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔ لہذا ڈراؤنی فلم دیکھنے والے رضاکاروں کو فٹ بٹ نامی ڈیوائس پہنائی جائے گی جو انکے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرے گی۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر اشتہار لگایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو ڈراؤنی فلموں کو پسند کرنے والے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو 13 ڈراؤنی فلمیں دیکھ سکے۔ جس سے کمپنی یہ جاننا چاہتی ہے کہ مہنگی ڈراؤنی فلمیں زیادہ ڈر پیدا کرتی ہیں یہ سستی ڈراؤنی فلمیں۔

رضاکاروں کو درج ذیل فلمیں دیکھائی جائیں گیں:

> Saw

> Amityville Horror

> A Quiet Place

> A Quiet Place Part II

> Candyman

> Insidious

> The Blair Witch Project

> Sinister

> Get Out

> The Purge

> Halloween

> Paranormal Activity

> Annabelle

مزید برآں، کمپنی 50 ڈالر پر مشتمل گفٹ کارڈ بھی فراہم کرے گی۔ اس تجربے میں شرکت کرنے کے لیے درخواست دہندگان کا تعلق امریکہ سے ہونا چاہیے اور انکی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔

درخواست فارم کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 ستمبر ہے۔ منتخب کیے جانے والے رضا کاروں کے ساتھ یکم اکتوبر کو ایمیل کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں 18 اکتوبر کت ٹاسک مکمل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button