عالمی خبریں

بھارت میں انوکھا واقعہ ، مردہ قرار دیئے جانے والے شخص نے رات سرد خانے میں گزاری ، صبح زندہ ہو گئے

خلیج اردو
21 نومبر 2021
نئی دہلی : ایک شخص کو نئی دہلی میں ٹریفک حادثے کے بعد جب مردہ قرار دیا گیا تو اسے رات کیلئے سرد خانے میں رکھ دیا گیا۔ صبح ان کے رشتہ داروں کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں معلوم ہوا کہ اس کی سانسیں تو ابھی بھی چل رہی ہیں۔

دارالحکومت نئی دہلی کے مشرق میں واقع مراد آباد میں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد سریکیش کمار کو تشویشناک حالت میں ایک پرائیویٹ طبی مرکز میں لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹر نے پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا اور پھر جمعہ کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

معائنہ کرنے والے ایمرجنسی میڈیکل آفیسر کا حوالہ دے کر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ اسے زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے اور اس لیے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی اور لاش کو مردہ خانے کے فریزر میں رکھا گیا جب تک کہ اس کے گھر والے چھ گھنٹے بعد نہ پہنچے۔

جب ایک پولیس ٹیم اور اس کا خاندان پوسٹ مارٹم کیلئے کاغذی کارروائی شروع کرنے کیلئے آیا تو اسے زندہ پایا گیا۔

راجندر نے بتایا کہ 45 سالہ مریض کا اب بھی علاج کیا جارہا ہے اور وہ کوما میں ہے۔ انہوں نے اسے معاجزہ قرار دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button