عالمی خبریں

تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
یکم جنوری 2020
کرناٹک : بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورت حال کے باوجود ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے یکم جنوری سے دسویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی ابتر صورتحال کے باوجود بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکم جنوری سے دسویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست بھر میں یکم جنوری 2021ء سے مڈل تک کے اسکولوں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی ماہرین کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر ہر طرح کی احتیاط اپنانا ضروری ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

Source : Bol News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button