عالمی خبریں

مصر: کوچ اور منی بس میں تصادم سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے

خلیج اردو
قاہرہ: مصر کے سینائی پیننسولا میں تیز رفتاری کے باعث کوچ اور منی بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متععد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ایلتور منتقل کر دیا گیا۔

 

سیکورٹی حکام کے مطابق حادثہ مصر کے دارلحکومت قاہرہ سے 300 کلومیٹر دور پیش آیا۔ منی بس اور کوچ سیاحوں کو لیکر قاہرہ سے شرم الشیخ جارہی تھی۔حکام کے مطابق حادثہ دھند میں کچھ نظر نہ آنے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

 

 

مصر میں سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے دوران مصر میں سات ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button