عالمی خبریں

مصری ولاگر کی شادی کے دوران گیس لیک کرنے سے دلہن سمیت متعدد مہمان بیہوش ہوگئے

 

خلیج اردو آن لائن:

مصر کے شہر اسکندریہ کے ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران گیس لیک کرنے سے دلہن بیہوش ہوگی، شادی کی رات دلہن کو ہسپتال میں گزارنی پڑی۔ واقعہ کے بعد مصری پولیس نے شادی ہال بند کر دیا۔

شادی مصری ولاگر آیہ اوسامہ کی تھی۔ آیہ اوسامہ نے حادثے کے بعد فیس بک لائیو میں اس واقعہ کی تفصیلات بتائی ہیں۔

آیہ اوسامہ نے بتایا کہ ہال کے مینجر نے پیسے بچانے کے لیے ہال کے اے سی چلانے کے لیے گیس پر چلنے والی مشینوں کا استعمال کیا۔ شادی کی تقریب کے آدھے گھنٹے بعد گیس لیک کر گئی۔ جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے آیہ سمیت متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

دلہن سمیت دیگر بے ہوش ہونے والے افراد ہو ہسپتال لیجایا گیا۔ آیہ نے اپنی شادی کی رات ہسپتال میں آکسیجن لیتے گزاری۔ آیہ نے بتایا کہ اس نے اپنی شادی کی اس تقریب کے لیے 8 سال تک پیسے جمع کیے۔ اور وہ رات محض آدھے گھنٹے بعد ایک حادثے میں بدل گئی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button