عالمی خبریں

ایلون مسک دنیا بھر سے بھوک ختم کرنے کیلئے اربوں ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر رضامند

خلیج اردو: دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے دنیا میں بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز کھڑے کھڑے بیچنے کی مشروط پیشکش کر دی۔

گزشتہ دنوں عالمی ادارہ خوراک نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں بھوک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے 6 ارب ڈالرز کی رقم درکار ہے۔

اس پر ایلون مسک نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ خوراک ان کے ٹوئٹر تھریڈ پر وضاحت کر دے کہ 6 ارب ڈالر سے دنیا میں بھوک کا مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے تو وہ کھڑے کھڑے ٹیسلا کمپنی میں اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو 6 ارب ڈالر دیں گے اس کے حسابات کی جانچ پڑتال کھلی ہونی چاہیے تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button