عالمی خبریں

بھارت میں لڑکے بھی محفوظ نہیں، 12 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

خلیج اردو: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 12 سالہ لڑکے کو چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

نابالغ لڑکے کو زیادتی کے بعد لاٹھیاں ماری گئیں اور مردہ حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے اس بہیمانہ واقعے کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا دہلی میں لڑکے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

سواتی پالیوال نے کہا کہ کمیشن نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button