عالمی خبریں

اب واٹس اپ مفت نہیں ہوگا، آپ کو پیسے دینے پڑیں گے

خلیج اردو
25 اکتوبر 2020
نیو دہلی: فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ واٹس اپ کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں سے فیس وصول کی جائے گی۔ اگر چیٹ کرتے وقت آپ خریدوفرخت کرنا چاہتے ہوں یا کمپنیاں اپنی اشیاء استعمال کررہے ہوں تو واٹس اپ اس کی فیس وصول کرے گا۔

روازنہ 50 ملین کاروباری کمپنیاں اور 175 ملین افراد بزنس واٹس اپ اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں جسے ہم بڑھانا چاہتے ہیں اور خریداروں اور بیوپاریوں کیلجئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کچھ سروسز کے صارفین سے پیسے وصول کریں گے۔

اس مقصد کیلئے واٹس اپ شاپنگ بٹن کا استعمال کرے گا اور اگلے مہینے سے اپنے شراکت داروں سے ملکر مزید وسعت دیں گے۔کاروباری کمپنیوں کے پاس بھی اختیار ہوگا کہ وہ اپنے واٹس اپ میسجز کو منیج کریں۔

اس سہولت سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کو فائدہ ہوگا۔ 2018 کے بعد واٹس اپ بزنس اکاؤنٹ کا اجراء ہونے کے بعد کاروباری مقاصد کیلیئے اسے استعمال کرنے والوں نے اسے صارف دوست پایا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button