عالمی خبریں

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی

خلیج اردو: فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔

فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لیے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے اسی لیے ہم کمپنی کی پالیسیوں کے تحت انہیں اپنی خدمات پیش کرنے سے قاصر ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم طالبان کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جب کہ طالبان کی حمایت یا ان کی نمائندگی کرنے والے اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ پالیسی تمام پلیٹ فارمز بشمول فلیگ شپ سوشل میڈیا نیٹ ورک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button